رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جیون ساتھی بن گئے

بالی وڈ سٹار کی شادی میں صرف قریبی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر شیئر کیں (فوٹو: عالیہ بھٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ)

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پر پرستار کب سے نظریں جمائے بیٹھے تھے اور بالآخر آج 14 اپریل کو سات پھیرے لگا کر دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا نے اس شادی کی بھرپور کوریج کی۔ کہا جارہا ہے کہ شادی میں صرف قریبی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں آف وائٹ اور گولڈن کے امتزاج پر مشتمل ملبوسات میں نظر آئے۔

اس شادی میں بالی وڈ کی مقبول شخصیات کرینہ کپور، سیف علی خان، کرشمہ کپور اور کرن جوہر وغیرہ کو دیکھا گیا۔

ایونٹ کے لیے کرینہ کپور نے ٹی پنک کلر کی ساڑھی زیب تن کی، جس کی تصویر معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا نے شیئر کی۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے سیف علی خان کی سفید لباس میں تصویر شیئر کی، جس میں ان کی شرٹ کا رنگ کرینہ کی ساڑھی سے مطابقت رکھتا دکھائی دیا۔

جبکہ رنبیر کپور کی بہن ریدھما کپور نے کامدانی پر مشتمل سنہرے رنگ کا لباس پہنا، جس کے ساتھ انہوں نے بھاری ہرے زیورات کا انتخاب کیا۔

دلہن کے والد مہیش بھٹ اور بڑی بہن پوجا بھٹ ایک ساتھ واستو پہنچے۔

کپور خاندان کے مایہ نار اداکار رندھیر کپور، ششی کپور کے بیٹے کرن کپور، کرشمہ کپور اور دیگر کو شادی کی تقریب میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔

نئے دلہا دلہن رنبیر اور عالیہ نے ان کی شادی کی رسومات کی کوریج کے لیے آئے ہوئے میڈیا کے افراد کے لیے مٹھائی اور کھانے کی دیگر اشیا بھی باہر بھجوائیں۔

اس سے قبل اخبار دا انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا تھا کہ عالیہ بھٹ فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کے دلہن کے لباس کا انتخاب کریں گی، جس کا دوپٹہ خاص طور پر ان کے قریبی دوست منیش ملہوترا نے بنایا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے گذشتہ دنوں بات کرتے ہوئے عالیہ نے رنبیر کپور کے اس بیان کا جواب کچھ یوں دیا کہ جس میں رنبیر نے کہا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو ان کی شادی ہو چکی ہوتی۔ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’میری شادی بہت پہلے رنبیر کپور سے ہو چکی ہے، دل ہی دل میں، میں بہت پہلے ہی رنبیر کی دلہن بن چکی ہوں۔‘

عالیہ اور رنبیر پہلی بار فلمساز آیان مکھرجی کی فلم ’براہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بڑے بجٹ کی فلم ٹرائیلوجی کے پہلے حصے میں رنبیر، عالیہ اور امیتابھ بچن شامل ہیں اور یہ رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم