سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وفاقی وزیر احسن اقبال اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی سے محوِ گفتگو ہوتے ہیں کہ اچانک پس منظر سے آواز آتی ہے ’بند کرو اسے،‘ جس کے بعد احسن اقبال منظر سے ہٹ جاتے ہیں۔
احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں توہین مذہب کے الزام میں ایک سیاح پر تشدد اور قتل کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور ایوان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔