سیمینار میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پردے کے رواج کی وجہ سے خواتین نہ تو گھروں سے باہر زیادہ نکلتی ہیں اور نہ وہ کسی ہنگامی حالت کی صورت میں راستوں کا تعین کر سکتی ہیں۔
تعلیم نسواں
ڈراپ آؤٹ کا شکار ہونے والی بچی اقرا بی بی نے بتایا کہ اسے تعلیم حاصل کرنے کا آج بھی بہت شوق ہے وہ اب بھی پڑھنا چاہتی تھی مگر اس کے والد نے پانچویں کلاس میں اسے گھر سے باہر نکلنے سے منع کر دیا کہ بڑی ہو گئی ہو۔