خالد نامی شخص کے ماموں علی گل نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ ذہنی طور پر معذور تھے۔ ان کا خاندان فتح جنگ میں رہائش پذیر تھا لیکن پھر افغان پناہ گزینوں کے انخلا کی مہم کے دوران واپس اپنے آبائی علاقے جلال آباد منتقل ہو گیا تھا۔
افغانستان ڈائری
جلال آباد میں انتہائی گرمی اور جسم کو کاٹنے والی تیز دھار دھوپ کا جلال دو دن تک برداشت کرنے کے بعد راج دھانی کابل کا رخ کیا۔