افغانستان میں ایک دن میں دوسرا دھماکہ، کم از کم سات افراد ہلاک

صوبائی پولیس کے سربراہ کے لیے طالبان کے نامزد کردہ ترجمان عبدالبصیر زابلی کا کہنا ہے کہ منی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں

افغانستان کے شہر مزارے شریف میں 6 دسمبر 2022 کو سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے زخمی ہونے والوں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے (اے ایف پی)

افغانستان کے شہر ننگرہار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جلال آباد شہر کی ایکسچینج مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے بی بی سی پشتو کو بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد کئی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچی ہیں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

اگرچہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جلال آباد شہر کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ منی ایکسچینج کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق طالبان نے سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صوبہ بلخ کے پولیس چیف کے لیے طالبان کے نامزد کردہ ترجمان محمد آصف وزیری کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم کے پھٹنے سے ہلاک ہونے والوں کے علاوہ سات افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ کے لیے طالبان کے نامزد کردہ ترجمان عبدالبصیر زابلی کا کہنا ہے کہ منی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

تاحال دونوں دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کو منی ایکسچینج مارکیٹ میں دھماکے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کی پولیس کے ترجمان قریشی بدلون کے مطابق: ’دھماکہ تلاشی سکوائر میں ڈیڑھ بجے ہوا جو منی ایکسچینج یونین کے سامنے واقع ہے۔‘

اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ 

اس سے قبل آج ہی صبح افغانستان کے شہر مزارے شریف میں سرک کنارے نصب بم کے دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

زخمی ہونے والے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک پیٹرولیم کمپنی کے ملازمین تھے جو ٹریفک سے بھری سڑک پر سفر کر رہے تھے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا