پاکستان کے دو پائلٹ ان دنوں چین میں مینڈارن زبان سیکھنے، سینٹری فیوج مشقوں میں تیزی سے گھومنے اور خلا میں بے وزن حالت کے دوران کھانے، سونے اور آلات کی مرمت کرنے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
2011 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والی نمیرا سلیم کو ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر ’خلاباز نمبر 019‘ کا نام دیا گیا ہے۔