عالمی خلائی سٹیشن کے لیے پہلی کمرشل پرواز

ایکسیوم سپیس نامی کمپنی کے مطابق لوگ خلائی سٹیشن پر آٹھ دن رہیں گے اور ایک ٹکٹ کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرز ہو گی۔

مارچ 2008 کی اس تصویر میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کو امریکی شٹل انڈیورسے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی فائل)

ایک نجی کمپنی نے بین الااقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پر پہلی بار کمرشل عملہ لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسیوم سپیس نامی کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلی بار ایک ایسی نجی پرواز بھیجے گی جس کی منزل زمین کا زیریں مدار ہو گی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس عملے کا ہر رکن اپنے ٹکٹ کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرز ادا کرے گا۔

ایکسیوم سپیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو سپیس ایکس کریو ڈریگن سپیس کرافٹ پر بھیجا جائے گا لیکن یہ ’جنوری 2022 سے پہلے نہیں ہو گا۔' کمپنی کے مطابق یہ افراد وہاں پہنچ کر آٹھ دن گزاریں گے جس دوران یہ ’ری سرچ اور انسانی فلاح کے پرجیکٹس‘ پر کام کریں گے۔

یہ پرواز ایکسیوم کی ان امیدوں کا پہلا قدم ہو گی جس میں وہ ان افراد کو نجی خلائی مشن پر بھیجنا چاہتی ہے جو خود اس سفر کا ٹکٹ خریدنے کی سکت رکھتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اسے بین الااقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ایک سال میں دو پروازیں روانہ کرنے کی امید ہے۔

بین الااقوامی خلائی سٹیشن کی پروازوں کے ساتھ ساتھ ایکسیوم اپنا خلائی سٹیشن بھی تیار کرے گی۔ گذشتہ سال ناسا نے کہا تھا کہ اس نے بین الااقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ایک نجی ’ہوٹل‘ کی تعمیر کے لیے اس کمپنی کو منتخب کیا ہے۔

یہ حصے 2024 تک متصل کر دیے جائیں گے جب بین الااقوامی خلائی سٹیشن کو ریٹائر کر دیا جائے گا۔ اس تعمیر کو ایکسیوم نے ’دنیا کے پہلے آزادانہ پرواز کرنے والے، نجی، جدید اور بین الااقوامی طور پر دستیاب سپیس سٹیشن‘ کا نام دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلے مشن کا نام ایکسیوم مشن ون یا اے ایکس ون رکھا گیا ہے۔ اس مشن کی قیادت مائیکل لوپیز الیجریا کریں گے جو ناسا کے خلا باز اور ایکسیوم کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے کیریئر میں چار بار خلا کا سفر کر چکے ہیں۔

ان کی ٹیم کے باقی تین ارکان بھی نجی سرمایہ کار ہیں۔ جن میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے لیری کونر، جو کسی نجی خلائی مشن پر جانے والے پہلے پائلٹ ہوں گے، کینیڈا کے مارک پیتھی اور اسرائیل کے دوسرے خلا باز ایتان سٹیبی شامل ہوں گے۔
 
ان افراد کو ایک ساتھ تربیت دی جائے گی۔ ان کے ساتھ بیک اپ کمانڈر پیگی وٹسن بھی ہوں گی، جو ناسا کے ساتھ پرواز کر چکی ہیں جبکہ بیک اپ پائلٹ جون شوفنز بھی شامل ہوں گے۔ یہ تربیتی پروگرام ایکسیوم نے ترتیب دیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس