اصل عظمت صرف قومی ٹیم تک پہنچنے میں نہیں تھی بلکہ وہاں خود کو ثابت کرنے میں تھی۔ مئی 2026 میں ٹی ٹوئنٹی کی دوسری ہی اننگ میں نصف سنچری بنا کر سائرہ نے دنیا کو بتا دیا کہ پہاڑوں کی بیٹیاں صرف روایات کی امین ہی نہیں بلکہ میدانِ عمل کی فاتح بھی ہو سکتی ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے گذشتہ ایک سال میں 15 ایک روزہ میچز کھیلے جن میں سے صرف دو میں کامیابی ملی جبکہ باقی تمام میچوں میں یکطرفہ شکست ہی ہوئی۔ جیت کا یہ تناسب انتہائی حد تک مایوس کن ہے۔