جنوبی افریقی اوپنر تزمین برٹس نے خواتین کے عالمی کپ 2025 میں پیر کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 89 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف 232 رنز کے ہدف کو آسانی سے حاصل کیا بلکہ انہیں تاریخ کے صفحات میں جگہ دی، جب وہ ایک کیلنڈر سال میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل سینچریاں سکور کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
یہ ان کی ورلڈ کپ میں پہلی اور مجموعی طور پر ساتویں سینچری تھی جو صرف 41 اننگز میں بنی۔ اس طرح برٹس نے آسٹریلیا کی میگ لیننگ کا سب سے تیز رفتار سات سینچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برٹس کی طوفانی اننگز نے انہیں نہ صرف پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دلایا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی سطح پر ٹرینڈز میں بھی جگہ دے دی۔
نیزہ باز سے کرکٹر بننے کا غیر معمولی سفر
تزمین برٹس کی خواتین کرکٹ ریکارڈ بک تک کا سفر اتنا ہی متاثر کن ہے جتنا ان کا ریکارڈ توڑنے والا کارنامہ۔ جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والی 33 سالہ برٹس نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نیزہ باز کیا اور 2007 میں عالمی یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ لیکن اسی دوران وہ کار کے ایک حادثے میں بری طرح زخمی ہو کر دو ماہ تک ہسپتال میں رہیں، جس سے ان کا نیزہ بازی کا کیریئر ختم ہو گیا۔
What if a Pakistani player does this playing against India?? pic.twitter.com/oHsyMtpI2c
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 6, 2025
اس کے بعد انہوں نے کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا، تاہم یہ سفر آسان نہ تھا۔ برٹس نے اپنی ابتدائی 19 ون ڈے اننگز میں صرف 19 کی اوسط کے ساتھ سکور کیا، جس میں کوئی ففٹی شامل نہ تھی۔ لیکن اس کے بعد وہ زبردست فارم میں آ گئیں اپنی اگلی 22 اننگز میں 1,165 رنز بنائے، جن کی اوسط 58 رہی اور سات سینچریاں شامل ہیں۔ اس کامیابی سے ان کی لگن اور عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ریکارڈ توڑ 2025 اور عالمی پذیرائی
برٹس نے 2025 میں ناقابل یقین فارم دکھائی، پچھلے پانچ ون ڈے میچوں میں چار سینچریاں بنائیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف 101، پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 101، پاکستان کے خلاف ہی 171 ناقابل شکست، اور نیوزی لینڈ کے خلاف 101۔
اس طرح انہوں نے انڈیا کی سمتری مندھانا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جہنوں نے ایک سال میں چار سینچریاں بنائی تھیں۔
First learn the reason for that celebration. Tazmin Brits won gold medal in the 2007 World Youth Games in Javelin Thrown. She missed the 2012 London Olympics due to a road accident. The celebration is for that but then who is going to research about it as reach is important. https://t.co/IieRDkk20C
— Vikas Rawat (@rawatricki123) October 6, 2025
میچ کے بعد برٹس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’میں ریکارڈز کی پروا نہیں کرتی، لیکن لیننگ سے آگے ہونا اچھا لگتا ہے۔‘
ایکس پر وائرل ٹرینڈز
ریکارڈ اور فتح نے ایکس پر ایک طوفان برپا کر دیا، جہاں ’تزمین برٹس‘ عالمی ٹرینڈز کی فہرست میں آ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 50,000 سے زائد بار ان کا ذکر ہو چکا ہے۔
وزڈن نے کہا، ’پانچ سینچریاں، ایک ناقابلِ فراموش سال! تزمین برٹس نے ایک نیا بینچ مارک قائم کر دیا ہے۔‘
وکاس راوت نے کہا کہ ’ان کے جشن کو سمجھیں۔ تزمین برٹس نے 2007 میں نیزہ بازی میں طلائی تمغہ لیا تھا۔‘
انڈیا اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اب مضبوط پوزیشن میں آ گیا ہے۔ 10 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف اگلے میچ سے قبل سب کی نظریں برٹس پر ہیں۔ اگر ان کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو وہ جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔