یورپی ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ اگست میں شروع ہو گی

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل اور سابق کپتان سٹیو وا یورپی ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائز مالکان میں شامل ہیں۔

دائیں طرف سے سابق آسٹریلین کپتان سٹیو وا, انڈین فلم سٹار ابیشیک بچن اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل (روئٹرز)   

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل اور سابق کپتان سٹیو وا ایک نئی یورپی ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائز مالکان میں شامل ہیں، جو ماضی میں دو مرتبہ التوا کے بعد اب اس سال اگست میں شروع ہو گی۔

آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے کرکٹ بورڈز کی حمایت یافتہ اور گورننگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ، یورپی ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ (ای ٹی پی ایل) کے بانیوں میں بالی وڈ سٹار ابھیشیک بچن شامل ہیں۔

ابھیشیک بچن نے سڈنی سے روئٹرز کو بتایا کہ ’مین لینڈ یورپ کرکٹ کے لیے نہیں جانا جاتا ہے۔‘

انہوں نے سڈنی میں تین ٹیموں کی رونمائی کی، جن میں ایمسٹرڈیم کی فرنچائز ایک گروپ کی ملکیت ہے، جس میں سٹیووا اور جیمی ڈوئیر شامل ہیں، جو پانچ بار انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سال کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

’یہ یورپ میں اور اس کے آس پاس ایک بہت بڑا کرکٹ ایکو سسٹم بنانے کا ایک موقع ہے۔ ای ٹی پی ایل کے ساتھ، ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سرزمین یورپ میں کرکٹ کے جوش و خروش کا جادو لا سکتے ہیں۔‘

میکسویل بیلفاسٹ فرنچائز کے شریک مالک ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی نیتھن میک کولم اور کائل ملز نے ایڈنبرا کی ٹیم خریدی۔

آئی سی سی کے یورپ میں 33 اراکین ہیں، جو کسی بھی براعظم میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان میں مکمل اراکین انگلینڈ اور آئرلینڈ بھی شامل ہیں۔

سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، جبکہ اٹلی اگلے مہینے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی مرتبہ کھیلے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ابھیشیک بچن نے کہا کہ ’اٹلی کی ورلڈ کپ کوالیفیکیشن یورپ کی کرکٹ میں دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہے اور کرکٹ 2028 کے اولمپکس میں شامل ہونا یورپ کے لیے ایک اور فروغ ہے۔

’ہم امید کرتے ہیں کہ ای ٹی پی ایل کو دنیا کی ٹاپ ٹی ٹوئنٹی لیگوں میں سے ایک میں تبدیل کر دیں گے۔‘

وا نے امید ظاہر کی کہ ایمسٹرڈیم فرنچائز مزید بچوں کو کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دے گی۔

دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے وا نے روئٹرز کو بتایا ’فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی مقامی لوگوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

’ایمسٹرڈیم میں ڈچ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے موجودہ ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش، یا کھیل کے ہمہ وقت کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک سٹیو سمتھ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ آپ اس قسم کا تجربہ نہیں خرید سکتے۔‘

ابتدائی طور پر یورو ٹی ٹوئنٹی ایک بڑے ایونٹ کے طور تصور کی گئی، یہ لیگ 2019 میں شروع نہیں ہو سکی تھی اور گذشتہ سال اس کا آغاز دوسری مرتبہ مؤخر کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ