آسٹریلوی بیٹر میکسویل ون ڈے سے ریٹائر، ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب

جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے پیر کو ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ کریئر کو خیرباد کہہ دیا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور ان کی نظریں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ پر ہیں۔

پنجاب کنگز کے گلین میکسویل 15 اپریل 2025 کو چندی گڑھ کے مضافات میں مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجاب کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران ایک شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے پیر کو ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ کریئر کو خیرباد کہہ دیا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور ان کی نظریں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ پر ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 36 سالہ میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے۔

ان کا کہنا ہے کہ  کہ وہ 50 اوورز کے فارمیٹ کی وجہ سے پڑنے والا جسمانی دباؤ محسوس کرنے لگے تھے۔

انہوں نے کہا: ’مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں اپنی جسمانی کیفیت کی وجہ سے ٹیم کو کچھ حد تک مایوس کر رہا ہوں۔

’میں نے (چیف سلیکٹر) جارج بیلی سے اچھا مکالمہ کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔‘

میکسویل نے کہا کہ ’ہم نے 2027 کے (50 اوورز) ورلڈ کپ کے بارے میں بات کی، اور میں نے انہیں کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میں وہاں تک پہنچ پاؤں گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میری جگہ پر دوسروں کو موقع دیا جائے تاکہ وہ اس مقام کو اپنا بنا سکیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ون ڈے کرکٹ میں میکسویل کا سٹرائیک ریٹ 126 رہا، جو اس فارمیٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز آندرے رسل کے بعد دوسرا سب سے بلند ہے۔ انہوں نے چار سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں بنائیں، جب کہ آف سپن بولنگ کر کے 77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ کے بقول: ’گلین کو مبارکباد کہ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے سب سے دلچسپ اور مؤثر کریئرز میں سے ایک مکمل کیا۔‘

’آسٹریلوی کرکٹ گلین کی ون ڈے کارکردگی کی شکر گزار ہے، اور خوش ہے کہ وہ اب مکمل توجہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری پر مرکوز کریں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ