دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا، پیٹ کمنز اور کئی اہم کھلاڑی باہر

آسٹریلیا کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو کمر کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چار نومبر، 2024 کی اس تصویر میں آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز اور میچل سٹارک میلبرن میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آنے والی ٹی 20 سیریز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے، مگر سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو کمر کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی سلیکٹرز نے کہا ہے کہ وہ کمنز کی صحت کے معاملے میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

پیٹ کمنز ایشز سیریز کے دوران واپسی تو کر چکے تھے، مگر انگلینڈ کے خلاف آخری دو میچز نہیں کھیل سکے تھے اور اب وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچز بھی نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق صرف کمنز ہی نہیں بلکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن ایلس، گلین میکسویل اور ٹم ڈیوڈ کو بھی لاہور میں ہونے والی تین میچوں کی سیریز سے آرام دیا گیا ہے، جو 29 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔

ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ اور ایچیلس انجری سے نبٹ رہے ہیں، جبکہ ٹم ڈیوڈ بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔ بیلی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ کے آغاز تک فٹ ہو جائیں گے۔

بیلی نے بتایا کہ پیٹ کمنز ورلڈ کپ سکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے اور ممکنہ طور پر تیسرے یا چوتھے میچ کے آس پاس ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سیریز کے لیے آسٹریلیا نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا ہے۔ فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین اور آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑا موقع ہے تاکہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے خود کو ثابت کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر بھی پاکستان آور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

منیر احمد نامی صارف نے آسٹریلین سکواڈ کے نام پوسٹ کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کے لیے پاور پیکڈ ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کمنز اور سٹارک نہیں ہیں لیکن یہ پھر بھی خطرناک لگتا ہے۔‘

کامل خان نامی صارف نے لکھا کہ ’آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری ہو چکا ہے جسے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ایک اچھی بات ہے۔‘

 

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ