دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک ساتھی وکیل کے ہمراہ بدھ کو عمران خان سے جیل میں چار گھنٹے ملاقات کی، جس دوران مجوزہ آئینی تبدیلیوں سمیت کئی دوسرے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متعلقہ آرڈر کی شق نمبر دو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 140۔اے کو معطل کیا گیا ہے۔