میگزین ’بیس گھرانے ہیں آباد اور کروڑوں ہیں ناشاد‘ صدر ایوب خان کے دور میں پاکستان کے ایک ماہر اقتصادیات محبوب الحق نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کی قومی دولت کے 60 سے 80 فیصد حصے پر صرف ’22 خاندان‘ قابض ہیں اور اب بھی کچھ یہی صورت حال ہے۔