تنظیم آکسفیم کی جانب سے پیر کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد نے کرونا (کورونا) وائرس کے وبائی مرض کے پہلے دو سالوں کے دوران اپنی دولت کو دوگنا کر لیا ہے کیوں کہ غربت اور عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عالمی رہنماؤں کے ورچوئل منی سمٹ سے قبل شائع ہونے والی رپورٹ میں آکسفیم نے کہا ہے کہ امیر ترین مردوں کی دولت 700 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 1.5 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جو کہ اوسطاً 1.3 ارب ڈالرز یومیہ کی شرح بنتی ہے۔
PRESS RELEASE: 10 richest men double their fortunes in pandemic while incomes of 99 percent of humanity fall.
— Oxfam International Media Team (@newsfromoxfam) January 17, 2022
New billionaire minted every 26 hours, as inequality contributes to the death of 1 person every 4 seconds.https://t.co/p0aXdNoPcr #Inequality #DavosAgenda @wef pic.twitter.com/r7uNh8hB0x
آکسفیم جو کہ خیراتی اداروں کی ایک کنفیڈریشن ہے اور عالمی غربت کے خاتمے کے لیے کام کرتی ہے، نے کہا ہے کہ ارب پتیوں کی دولت اس وبائی مرض کے دوران پچھلے 14 سالوں کے مقابلے میں بڑھ گئی، جب عالمی معیشت 1929 کے وال سٹریٹ کریش کے بعد بدترین کساد بازاری کا شکار تھی۔
آکسفیم کی رپورٹ میں اس مساوات کو ’معاشی تشدد‘ کا نام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی، صنفی بنیاد پر تشدد، بھوک اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عدم مساوات روزانہ 21 ہزار افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چیریٹی نے مزید کہا کہ وبائی مرض نے 160 ملین افراد کو غربت میں دھکیل دیا ہے، خصوصاً غیر سفید فام نسلی اقلیتوں اور خواتین کو عدم مساوات کے بڑھتے ہوئے اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ رپورٹ اس گروپ کے دسمبر 2021 کے مطالعے کا سلسلہ ہے، جس میں پتہ چلا تھا کہ وبائی امراض کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد کی عالمی دولت کا حصہ ریکارڈ رفتار سے بڑھ گیا ہے۔
آکسفیم نے ٹیکس اصلاحات پر زور دیا ہے تاکہ اس سے دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال، موسمیاتی موافقت اور جنس کی بنیاد پر تشدد میں کمی کے لیے فنڈز فراہم کیے جاسکیں اور زندگیاں بچانے میں مدد مل سکے۔
گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ رپورٹ دستیاب تازہ ترین اور جامع ذرائع کی بنیاد پر اور امریکی بزنس میگزین فوربز کی مرتب کردہ 2021 کی ارب پتیوں کی فہرست کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کی ہے۔
فوربز نے دنیا کے 10 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک، ایمازون کے جیف بیزوس، گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگے برن، فیس بک کے مارک زکربرگ، مائیکرو سافٹ کے سابق سی ای او بل گیٹس اور سٹیو بالمر، اوریکل کے سابق سی ای او لیری ایلیسن، امریکی سرمایہ کار وارین۔ بفے اور فرانسیسی لگژری گروپ ایل وی ایم ایچ کے سربراہ برنارڈ ارنولٹ شامل ہیں۔