کرونا کے دوران ’شراب پارٹی‘: برطانوی وزیر اعظم تنقید کی زد میں

لیبر پارٹی کے ایڈ ملی بینڈ نے منگل کو پارلیمان میں کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے سے نہ چھپ سکتے ہیں نہ بھاگ سکتے ہیں۔ ایوانِ وزیرِ اعظم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر رہا کہ بورس جانسن اس پارٹی میں شریک تھے یا نہیں۔

پانچ جنوری 2022 کو وسطی لندن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے ہاؤس آف پرائم منسٹر کے ہفتہ وار اجلاس میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوتے بورس جانسن (فائل تصویر: اے ایف پی)

برطانوی حزبِ اختلاف نے وزیرِاعظم بورس جانسن پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ واضح کریں وہ اس پارٹی میں موجود تھے یا نہیں جو کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 مئی 2020 کو ایوانِ وزیرِ اعظم میں منعقد ہوئی تھی۔ 

لیبر پارٹی کے ایڈ ملی بینڈ نے منگل کو پارلیمان میں کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے سے نہ چھپ سکتے ہیں نہ بھاگ سکتے ہیں۔ ایوانِ وزیرِ اعظم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر رہا کہ بورس جانسن اس پارٹی میں شریک تھے یا نہیں۔

یہ دباؤ اس خبر کے بعد بتدریج بڑھتا دیکھا گیا کہ کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے لگنے والے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے پرائیویٹ سیکرٹری نے ایک سو زیادہ لوگوں کو ایک ایسی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی جس میں مہمانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ’اپنی شراب ساتھ لائیں۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گذشتہ ماہ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے 2020 کی کرسمس کے موقعے پر لگے لاک ڈاؤن کے دوران کہ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں ان کا عملہ ہنسی مذاق میں مصروف ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ڈاؤننگ سٹریٹ میں ایک کے بعد ایک ہونے والی دعوت کا عوامی سطح پر مذاق اڑایا گیا ہے جب کہ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہنما کیئرسٹارمر کا کہنا ہے کہ ایسی دعوتوں کے اہتمام کے بعد جانسن اخلاقی لحاظ سے ملک کی قیادت کرنے کا اختیار کھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانیہ کے آئی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری جانسن ان لوگوں میں شامل تھے جو 20 مئی 2020 کو ڈاؤننگ سٹریٹ کے باغ میں عملے کے 40 کے لگ بھگ ارکان کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ مہمانوں کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری مارٹن رینلڈز نے بذریعہ ایل میل دی تھی۔

رینلڈز نے جو ایل میل کی اس میں کہا گیا کہ’ناقابل یقین حد مصروف وقت گزارنے کے بعد ہم نے سوچا کہ آج شام 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باغ میں سہانے موسم کا جی بھر کر لطف اٹھانا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مشروبات کا مزا لینا خوب رہے گا۔ براہ کرم شام چھ بجے سے ہمارے ساتھ شامل ہوں اور اپنی شراب ساتھ لائیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ