پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمد اشرفی نے انگلینڈ میں دیا گیا ایک ایوارڈ واپس لیے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کے بیانات کو ’سیاق و سباق‘ سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور اس کے پیچھے ’انڈین اور احمدی لابی‘ کا ہاتھ ہے۔
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے سے واپسی کے بعد خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات کی۔