حج کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے: نورالحق قادری

پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حج حوالے سے گردش کرنے والے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حج حوالے سے گردش کرنے والے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مذہبی امور کے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’حج کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ صرف سفارشات ہیں۔‘

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے ان کی سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ سے بات ہو گئی ہے۔

’گردش کرنے والی تمام خبریں سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں اور ان پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔‘

دوسری جانب سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے بھی ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’حج کے حوالے سے بیانات ’غلط‘ ہیں۔‘

سعودی شفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تاحال سرکاری سطح پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اس پر ابھی بات چیت جاری ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نور الحق قادری نے مزید کہا کہ ’حجاج کی تعداد کیا ہوگی، ایس و پیز کیا ہوں گے، اس حوالے سے بعد میں طے کیا جائے گا۔ تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ عوام کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔

’سعودی عرب کی جانب سے جو بھی فیصلہ لیا جائے گا اس سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ہمیں آگاہ کیا جائے گا جو ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔‘

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا یہ ویڈیو بیان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’انشاء الله اس سال 60 ہزار حجاج حج كرسكيں گے، كرونا ويكسين لگوانى ہوگى اور مكمل احتياطى تدابير پر عمل كرنا ہوگا۔‘

واضح رہے کہ وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی اتوار کی دوپہر ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کے لیے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی ہے۔

ان وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ’15 ہزار حجاج مقامی ہوں گے جبکہ 45 ہزار حجاج باقی ممالک سے حج 2021 کی سعادت حاصل کریں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان