عمرہ کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری معلومات

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے نیا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین کو خود کو الاٹ کیے گئے دن اور وقت کے مطابق ہی عمرہ کرنے آنا ہو گا (اے ایف پی)

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے نیا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

زائرین کو مکہ میں موجود کئیر سینٹر میں عمرہ کرنے سے چھ گھنٹے قبل داخل ہونا ہو گا تاکہ ان کی ویکسینیشن کی سطح کو منظور شدہ ویکسین کے مطابق جانچا جا سکے۔

زائرین کو ایک بریسلیٹ دیا جائے گا جو انہیں اس سینٹر میں ہی پہننا ہو گا جس کے بعد انہیں الشبیخہ سینٹر روانہ کر دیا جائے گا۔ یہاں پر زائرین اپنے بریسلیٹ اور پرمٹ تفصیلات کی جانچ کروائیں گے۔

وزارت کے مطابق زائرین کو خود کو الاٹ کیے گئے دن اور وقت کے مطابق ہی عمرہ کرنے آنا ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مارچ کے وسط سے ہی بیرون ملک سے زائرین کی آمد شروع ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ شرائط اور ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اس سے قبل وزارت حج اور عمرہ دو ایپس کی لانچ کی تصدیق بھی کر چکی ہے جن کے نام ’ایتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ہیں۔ ان ایپس کو سعودی حکام کے تعاون سے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔

ان ایپس کے ذریعے سعودی اور غیر ملکی شہری ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام کے اندر عمرہ اور عبادت کے لیے پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرمٹ صرف توکلنا ایپ پر ہی دیکھا جا سکے گا۔

وزارت حج اور عمرہ نے حفاظتی اقدامات پر عمل کی ضرورت اور منظور شدہ سرکاری پلیٹ فارمز سے پرمٹ کے حصول پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعرات کو سعودی عرب میں کرونا سے مزید دس ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 791 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز 982 نے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چار لاکھ دو ہزار 142 ہو چکی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد نو ہزار 249 ہے۔

سعودی عرب میں اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 45 ہزار 843 رہی۔

سعودی عرب میں کرونا پر قابو پانے کے لیے وبا کے آغاز سے ہی ملک بھر کے مختلف حصوں میں قائم صحت مراکز نے لاکھوں افراد کو مدد فراہم کی ہے۔

ان مراکز سے وقت لینے کے بھی وزارت کی صحتے نامی ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہریوں کو کرونا ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے اور اب تک 66 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا