طویل عمر گزار کے وفات پانے والی جاپانی خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ دن میں تین وقت مناسب کھانا کھاتی تھیں اور ایک باقاعدہ معمول برقرار رکھتی تھیں۔
انہا کانابارو آٹھ جون 1908 کو پیدا ہوئیں اور رواں سال جنوری میں جاپانی خاتون تومیکو ایتوکا کے 116 سال کی عمر میں انتقال کے بعد دنیا کی معمر ترین شخصیت بنیں۔