اسلام آباد میں دفتر خارجہ حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی کہ ’پاکستان بھی اس فورس کا حصہ بننے کا جائزہ لے رہا ہے تاہم معاملات ابھی ابتدائی مرحلے پر ہیں اور اس بارے میں ابھی کافی کچھ طے ہونا باقی ہے۔‘
غزہ
پاکستان کے وزیراعظم نے امریکہ اور مصر کے صدور کی خصوصی دعوت پر پیر کو شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی تھی۔