پاکستانی فری لانسرز کی آمدن ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کو ہے لیکن غیر مستحکم انٹرنیٹ اور ٹیکسوں کی بھرمار اس ترقی کی راہ میں دیوار ہیں۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) کے ڈائریکٹر ذوہیب خان نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’انٹرنیٹ بندش سے پاکستان کو ہر روز تقریبا 50 سے 60 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔‘