خواجہ آصف نے کہا کہ ’انڈیا ہماری معلومات کے مطابق جنگ کی جگہ پاکستان کے شہروں میں دہشت گردی کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم اس کے لیے پورا تیار ہیں۔‘
قومی سلامتی کا اجلاس
قومی سلامتی کمیٹی نے ایک اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا کہ ’قوم اور حکومت کے اشتراک سے دہشت گردی کے خلاف ہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔‘