ایف آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بدھ کو انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت بلوچ مظاہرین کی جانب سے ان کے مطالبات کی فہرست، مذاکرات کے وقت اور مقام کا انتظار کر رہی ہے۔