تصور کریں سہولت کا عالم، آپ نہا دھو کر نکلے، ریڈی ٹو وئیر شلوار قمیض اٹھائی، پہنی اور چل پڑے سیدھے باہر، پورا دن آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہو رہا۔ کمر سنبھالنے کا، نہ پائنچے بچانے کا، نہ اس کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا۔
ویسے تو لباس ہر کسی کا ذاتی معاملہ ہے لیکن یہ بات عیاں ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر غریب سٹاف قومی لباس میں ہوتا ہے اور اعلیٰ سٹاف مغربی لباس میں ملبوس ہوتا ہے۔