فیصل مسجد: ’نامناسب‘ لباس میں داخلے پر پابندی کی درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کے اندر ’نامناسب‘ لباس پہننے اور وڈیوز بنانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر متعلقہ افسران سے جواب طلب کر لیا۔

27 مارچ 2025 کو اسلام آباد میں فیصل مسجد میں مسلمان عقیدت مند نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہیں (عامر قریشی / اے ایف پی)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد کے اندر ’نامناسب‘ لباس اور وڈیوز بنانے پر پابندی سے متعلق پیر کو مسجد کے انتظامی سربراہ کو طلب کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت کے شہری مشرف زین نے اسلام آباد ہائی میں درخواست میں کہا کہ مسجد کی بے حرمتی آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل مسجد کے احاطے کے اندر کچھ لوگ غیر شائستہ ویڈیوز بناتے ہیں، جبکہ کئی آنے والوں کا لباس بھی  نامناسب ہوتا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ فحش یا نامناسب لباس میں مسجد کی عمارت میں داخلے اور رقص و موسیقی کے ساتھ وڈیوز بنانے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز سے مشاہدے میں آیا کہ کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں غیر شائستہ وڈیوز بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسیقی اور رقص کے ساتھ بنائی گئی وڈیوز سے مسجد کی حرمت اور وقار مجروح اور مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

عدالت نے مسجد کے انتظامی سربراہ، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، آئی جی پولیس اور ریاست کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان