میسی کو ٹریبیوٹ دینے کے لیے آسمان پر ڈرونز کی مدد سے مختلف شکلیں بھی بنائی گئیں، جن میں فٹ بال کا ڈیزائن نمایاں تھا۔ شائقین کے مطابق یہ میسی کے لیے ایک خوبصورت اور جذباتی الوداع تھا۔
ارجنٹائن نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں کبھی شکست نہ کھانے کی اپنی روایت برقرار رکھی، اور اب میسی مسلسل دوسرے جبکہ مجموعی طور پر تیسرے ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کریں گے۔