سینار کینسر ہسپتال کی سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ماہ جبیں مری کے مطابق پورے ہسپتال میں صرف چار ڈاکٹر اور پانچ نرسزخدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ سالانہ آٹھ ہزار کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔
یہ سبھی مریض اور ان جیسے لاکھوں بیمار اور تیمار دار اپنے معالج سے صرف شفایابی کی امید لیے ہسپتالوں میں ہمیں نظر آتے ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ اپنا حوصلہ اور امید ٹوٹنے نہیں دینا چاہتے۔ ان کے ہاتھ روز ایک دعا کی قبولیت میں بلند ہوتے ہیں۔