آٹھ اسلامی اور عرب ممالک نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیے میں ’اسرائیلی قابض حکام‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کے مسلسل اقدام کی مذمت کی ہے۔