اسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ میں داخل، نمازیوں کو نکال کر دروازے بند کر دیے

اسرائیلی فورسز نے جمعے کو نماز فجر کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر نمازیوں کو زبردستی باہر نکال کر مسجد کے تمام دروازے بند کر دیے۔

13 جون، 2025 کو جمعے کی نماز منسوخ کیے جانے کے بعد مسجد اقصیٰ کا خالی احاطہ نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)

اسرائیلی فورسز نے جمعے کو نماز فجر کے فوری بعد مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر نمازیوں کو زبردستی باہر نکال کر مسجد کے تمام دروازے بند کر دیے۔

مقامی ذرائع نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کو بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد اسرائیلی پولیس اہلکار مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے، عبادت گزاروں کو باہر نکالا اور مسجد کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کووڈ-19 کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر خالی کرا کر بند کر دیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس کے بعد مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں درجنوں فوجی چوکیوں اور گیٹوں کو بند کر دیا، جب کہ شہروں، دیہاتوں اور قصبوں کو ملانے والی کئی ذیلی سڑکیں مٹی کے ڈھیروں سے بند کر دی گئیں۔

ادھر فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور ہیبرون میں مسجد ابراہیمی کو فجر کے وقت بند کرنے اور نمازیوں کو عبادت سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام کو اسلامی مقدسات کی سنگین توہین سمجھتی ہے اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔

بیان میں عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا