سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ان تمام حملوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو دوٹوک طور پر مسترد کرنے اور اس کے تحفظ پر زور دیا۔