کہا جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی پہلے سیزن کے آس پاس ہی گھوم رہی ہے، جبھی کئی کردار جن کا ویب سیریز میں خاتمہ ہوچکا تھا، انہیں فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 2018 میں پیش کیا گیا، جس کی نو اقساط تھیں اور پھر دو سال بعد اس کا اگلا سیزن آیا۔ پہلے سیزن کے برعکس دوسرے میں 19 اقساط تھیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار بھی تعداد کچھ اتنی ہی ہو گی۔