ایشیا

شدید بارشوں سے انڈیا میں 62 افراد جان سے گئے، پاکستان کی جانب پروازیں ڈائیورٹ

دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو شدید بارش کے باعث جدہ اور پیرس سے آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، جبکہ انڈیا اور نیپال میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد جان سے گئے۔