جرمنی: آصف زرداری کی صدر فرینک سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ کا عزم

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا 22 سے 24 اکتوبر تک جرمنی کا سرکاری دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد دوطرفہ تعلقات، خصوصاً تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔