ڈیجیٹل اور سائبر کرنسیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظر پیشگی قانون سازی ضروری ہے۔ ان ذرائع میں رازداری کا عنصر زیادہ ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خطرات موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے زندگیاں بچانے والے ماحولیاتی فنڈز خطرے میں ہیں، جن کی حفاظت بہت ضروری ہے تاکہ اس خطرے سے دوچار اربوں افراد کو بچایا جا سکے۔