اندراچ گاؤں کی کل آبادی 5,164 ہے۔ مقامی افراد کا ذریعہ معاش مال مویشی اور زراعت ہے۔ علاقے میں ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا سنگین بحران ہے۔ لوگ جھیلوں سے پانی پیتے ہیں، جہاں سے جانوریں بھی پانی پیتے ہیں۔
گاؤں
گاؤں شروع ہوتے ہی آپ خود کو ایک الگ دنیا میں محسوس کرتے ہیں، جہاں ہر طرف ہرے بھرے کھیت، لہلاتے پھول، باغات، گنگناتے چشمے اور مسکراتے چہرے نظر آئیں گے۔