ریاست اپنے شہریوں کو طبقات میں بانٹ دے تو پھر معاشرے میں توازن نہیں، بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ آج کا سوال صرف زمین کا نہیں بلکہ اس سماجی معاہدے کا ہے جو ریاست نے اپنے عوام کے ساتھ کر رکھا ہے۔
کراچی کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تجاوزات کا مسئلہ کراچی کی شہری ترقی کا نمایاں وصف بن چکا جبکہ حکومتی طریقہ کار اس بارے میں غریب دشمن اور بے دخلی پر مبنی رہا ہے۔