'بھارت سے اجڑ کر آئے، اب یہاں بھی اجاڑ رہے ہیں'

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد گجر نالے کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے کام علاقہ مکینوں کے احتجاج پر روک دیا گیا۔

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے بدھ کو گجر نالے کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے کام علاقہ مکینوں کے احتجاج پر روک دیا گیا۔

آج (جمعرات) آپریشن کے دوسرے دن ضلع وسطی ٰکےضلعی دفتر نے نالے کے اطراف آبادیوں میں سروے ٹیمیں بھیجیں، جنہوں نے رہائشیوں سے ان کے گھر کی معلومات، گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر اور گھر میں موجود افراد کی تعداد معلوم کی۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک سروے ٹیم کے رکن نے بتایا کہ انہیں صرف یہاں کے رہائشیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ 'ہمیں جاننا ہے کہ مکان کرائے کا ہے یا ذاتی، سربراہ کیا کام کرتا ہے، شناختی کارڈ نمبر کیا ہے، یہاں کب سے مقیم ہیں۔ بالکل اسی طرح کی معلومات حاصل کرنی ہے جیسے مردم شماری میں کی جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ ڈیٹا ضلعی دفتر میں جمع ہو گا، جب تک سروے مکمل نہیں ہوجاتا گجر نالے کے مکانوں کو مسمار نہیں کیا جائے گا۔'

کے ایم سی نےپہلے کہا تھا کہ نالوں کے اطراف 30،30 فٹ کی جگہ کو صاف کیا جائے گا لیکن کے ایم سی اہلکاروں نے  نالے کی دونوں طرف 95 اور 105 فٹ دورمکانوں پر نشان لگائے ہیں۔

کیفے پیالہ کے مقام پر گجر نالے کی رہائشی شریفہ بی بی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا 'پہلے ہمیں کہا گیا کہ نالے کے دونوں طرف صرف 30 فٹ جگہ خالی کی جائے گی، اس طرح میرا گھر بج جاتا۔ مگر اب یہ کہہ رہے ہیں کہ نالے کے دونوں طرف 105 فٹ کی جگہ صاف کریں گے، اس طرح میرا مکان بھی زد میں آجائے گا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے 60 سالوں سے گجر نالے پر رہ رہی ہیں اور صرف کچھ ماہ پہلے ہی انہوں نے اپنا مکان پکا کروایا ہے، اس سے پہلے انہوں نے کافی عرصہ کچے مکان میں گزارا ۔ 'بھارت سے اجڑ کر آئے تھے، اب یہاں سے بھی اجاڑا جا رہا ہے۔'

کراچی میں تجاوزات ہٹانے کا آپریشن گجر نالے کے تین مقامات کے علاوہ اورنگی نالے کے تین مقامات، محمود آباد نالے کے دو، لیاری ندی کے دو، ملیر ندی کے دو مقامات پر بھی کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان