صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمعے کو پولیس وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
واقعہ آج صبح تھانہ شادی خیل کی حدود میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں گشت کرنے والی پولیس وین کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جان سے جانے والوں میں ایس ایچ او صدر اعظم اور پانچ سپاہی شامل ہیں۔ ایک زخمی سپاہی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت ’شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔‘
انہوں نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔