صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے جمعے کو بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈی آئی خان ریجن کے پولیس سربراہ اشفاق انور نے بتایا کہ دھماکہ مقامی ٹھیکے دار نور عالم محسود کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔
ہسپتال میں داخل زخمیوں اور اموات سے متعلق ایک رپورٹ(جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے) کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ملک نور حسن محسود کے کزن مصباح کے شادی کی تقریب میں آئے تھے جس میں زیادہ تر کی عارضی رہائش ڈی آئی خان کے قریشی موڑ سے ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان ذوالقرنین کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔
ریسکیو1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے پانچ لاشوں اور 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔