ترجمان کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی آمد میں تاخیر سے 3600 میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوا جب کہ پن بجلی کی پیداوار میں 195 میگاواٹ کی کمی ہوئی۔
شاہد خاقان ہم یہ بھی نہیں بھولے کہ اس ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں گیس سے چلنے اور ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے ان بہت سے سستے ترین بجلی کے کارخانوں کا بھی عمل دخل ہے جو اس گیس سے لگائے گئے جو آپ نے درآمد کی اور آپ کے ہی ٹرمینلز نے اسے پراسس کیا۔