رانچی میں کھیلے گئے میچ میں کوہلی نے 120 گیندوں پر 135 رنز بنائے اور روہت شرما کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 136 رنز کی شراکت قائم کی جس سے انڈیا پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے خلاف 349 رنز کا پہاڑ کھڑا کر پایا۔
روہت شرما
دونوں کھلاڑی گذشتہ 15 سال سے انڈین ٹیم کا لازمی حصہ رہے ہیں، لیکن اب تک انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔