روہت شرما کے استعفے کے بعد شبھمن گل انڈین ٹیسٹ کپتانی کے لیے سرفہرست

انڈین سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ کسی کو مستقبل کے لیڈر کے طور پر تیار کیا جائے اور شبھمن گل اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

دو نومبر 2024 کو ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے دن انڈیا کے شبھمن گل شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

انڈین کپتان روہت شرما کے بدھ کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اوپنر شبھمن گل مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے سرفہرست ہیں۔

روہت شرما نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنی ٹیسٹ کیپ کی تصویر کے ساتھ لکھا: ’سب کو ہیلو، میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ گوروں کے ملک میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔‘

اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں روہت شرما کی خراب فارم کی وجہ سے انہیں کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین ایکسپریس کے مطابق سابق انڈین آل راؤنڈر اجیت اگرکر کی سربراہی میں سینیئر سلیکشن کمیٹی کی رائے ہے کہ 25 سالہ شبھمن گل ٹیسٹ کپتان کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مثالی امیدوار ہیں، تاہم سلیکٹرز باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے انڈین کرکٹ بورڈ سے اس معاملے پر بات کریں گے۔

اگر شبھمن کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا جاتا ہے تو بحیثیت کپتان وہ سب سے پہلے انگلینڈ میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے،

انڈین سٹار فاسٹ بولر نے گذشتہ برس کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران انڈیا کو اپنے واحد ٹیسٹ میچ میں فتح دلانے کے علاوہ دو دیگر ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی تھی، لیکن چونکہ جسپریت بمراہ کے انگلینڈ میں ہونے والے پانچوں ٹیسٹ میچوں میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے، اس لیے ان کا بوجھ کچھ کم کرنے کے لیے سلیکٹرز کو ایک اور آپشن پر غور کرنا پڑا۔

ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا: ’ہم ایک ایسا کھلاڑی چاہتے ہیں جو پانچوں ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب ہو اور بمراہ کو نائب کپتانی دی جائے۔‘

سلیکٹرز یہ بھی چاہتے ہیں کہ کسی کو مستقبل کے لیڈر کے طور پر تیار کیا جائے اور شبھمن گل اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ