شبھمن گل کی تیسری سینچری: گجرات ٹائٹنز کی ممبئی انڈینز پر فتح

آئی پی ایل 2023 کے دوسرے پلے آف میں شبھمن گل کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گل نے 60 گیندوں پر 129 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس اننگز کو اپنی ’بہترین اننگز‘ قرار دیا ہے(اے ایف پی)

آئی پی ایل 2023 کے دوسرے پلے آف میں شبھمن گل کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گل نے 60 گیندوں پر 129 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس اننگز کو اپنی ’بہترین اننگز‘ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گل نے انڈین شہر احمد باد میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اپنے گذشتہ چار میچوں میں تیسری سینچری سکور کی۔

گجرات ٹائٹنز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 171 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بارش کی وجہ سے فائنل پلے آف دیر سے شروع ہوا۔

آئی پی ایل کا فائنل اتوار کو گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔

مین آف دا میچ قرار دیے جانے والے گل کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ شائد میری آئی پی ایل میں اب تک کی بہترین اننگز تھی۔‘

کپتان ہردک پانڈیا نے اپنے اوپنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کی اننگز بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔ وہ وہ کبھی جلدی میں نظر نہیں آئے۔ ایسا لگا جیسے کوئی گیند کروا رہا اور وہ ہِٹ لگا رہے ہوں۔ وہ بین الاقوامی اور فرنچائز کرکٹ میں سپر سٹار ثابت ہوں گے۔‘

گل نے 10 چھکے لگائے اور سائی سدرشن کے ساتھ 138 رنز کی دوسری وکٹ کی شراکت قائم کی جنہوں نے 43 رنز بنائے۔

گل آئی پی ایل میں اپنے بہترین اور اس سیزن کے ٹاپ سکور تک پہنچنے سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسی (730) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس سیزن میں 851 رنز کے ساتھ سرکردہ بلے باز بن گئے ہیں۔

بولنگ کی بات کی جائے تو فاسٹ بولر موہت شرما نے گجرات ٹائٹنز کے لیے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

گجرات ٹائٹنز گذشتہ سال افسانوی انداز میں ڈیبیو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ اس میچ میں گجرات کی ٹیم نے سوریا کمار کی 61 رنز کی اننگز کے باوجود فتح اپنے نام کی اور لگاتار دوسری بار فائنل میں پہنچی۔

ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے سٹیڈیم میں ہوم ٹیم کی فتح کا مشاہدہ دیکھنے کے لیے 75 ہزار سے زیادہ شائقین موجود تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اوپنر گل جنہیں انڈین بلے بازی کا مستقبل سمجھا جاتا ہے، کو 30 کے سکور پر اس وقت فائدہ پہنچا جب ٹِم ڈیوڈ نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن کی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ کیا۔

23 سالہ گل نے 32 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر چھکوں کی مدد سے 49 گیندوں میں سنچری بنا ڈالی جس کے بعد آخر کار آکاش مدھوال کا شکار ہو گئے۔

ممبئی انڈینز کی پریشانی اس وقت بڑھ گئی جب وکٹ کیپر ایشان کشن ٹیم کے ساتھی جورڈن کی کہنی لگنے کے بعد زخمی ہو گئے۔ بعد میں ان کی جگہ متبادل کھلاڑی وشنو ونود نے لے لی۔

تِلک ورما نے 14 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ انہوں نے محمد شامی کو ایک اوور میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا لیکن جلد ہی لیگ سپنر راشد کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

سوریا کمار نے اپنی 38 گیندوں کی اننگز میں تعاقب کی کوشش کی اور کیمرون گرین کے ساتھ 51 رنز کی اہم شراکت داری قائم جو پانڈیا کے ہاتھوں کہنی پر چوٹ لگنے کے بعد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کے جوش لٹل، جو گجرات کی اننگز کے بعد گل کے متبادل کے طور پر آئے، نے گرین کو بولڈ کیا۔

سوریا کمار نے 33 گیندوں پر نصف سنچری بنائی لیکن موہت کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے جنہوں نے ایک اوور میں دو بار اننگز کو پٹری سے اتار دیا۔

راشد نے ڈیوڈ کو دو پر ایل بی ڈبلیو کیا اور ممبئی انڈینز کی امیدیں ختم ہوگئیں، جس نے آخری بار 2020 میں ٹائٹل جیتا تھا۔

کپتان روہت شرما کے بقول: ’ہم نے گذشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں شبھمن کو کریڈٹ دینا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی موجودہ فارم برقرار رکھیں گے۔‘

قبل ازیں اس ہفتے ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز نے پہلے پلے آف میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ