ایشیا کپ کا فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ہو گا: جے شاہ

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے کرکٹ سربراہان اتوار کو آئی پی ایل فائنل میں شرکت کریں گے جہاں ایشیا کپ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں ہوئے ایشیا کپ 2022 کے موقع پر پاکستان اور انڈیا کے کپتان ٹاس کے لیے جاتے ہوئے (فائل فوٹو اے ایف پی)

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ احمد آباد میں اتوار کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا۔

انڈیا کا فیصلہ ہی ون ڈے کرکٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا تعین بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ستمبر میں آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں انڈیا کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد نیوٹرل مقام پر کچھ میچز کرانے کے لیے ایک ’ہائبرڈ‘ ماڈل پیش کیا ہے۔

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات کی وجہ سے دو طرفہ کرکٹ معطل ہے اور وہ ایک دوسرے سے صرف آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس میں ہی سامنا کرتے ہیں۔

انڈیا کی جانب سے ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرنے کی صورت میں پاکستان نے انڈیا میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے رکھی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جے شاہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے کرکٹ سربراہان اتوار کو احمد آباد میں ہونے والے آئی پی ایل فائنل میں شرکت کریں گے جہاں ایشیا کپ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جے شاہ، جو انڈین بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں، نے جمعرات کو ایک مختصر بیان میں کہا: ’ہم ایشیا کپ 2023 کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا خاکہ بنانے کے لیے ان (سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان) کے ساتھ بات چیت کریں گے۔‘ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں ورچوئلی شرکت کر سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ