وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں برابر کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جو کہ ایک ’عارضی‘ اقدام ہے۔
نیپرا کی جانب سے سپلائی کمپنیز کو آٹھ سے 20 فیصد تک لائن لاسز کی اجازت ہے لیکن سپلائی کمپنیز کی جانب سے لائن لاسز اجازت شدہ ٹیرف سے کئی گنا زیادہ ہیں۔