ہمارا معاشرہ ہمیں سکھاتا ہے کہ چھوٹے کام خاندانی لوگ نہیں کرتے، ایسے کام کرنے والے بااثر نہیں ہوتے، یہ افراد ڈگری یافتہ نہیں ہوتے، یہ کام صرف مجبور لوگ کرتے ہیں۔
سیلز فیلڈ کی نوکری انسان اپنی مجبوری سے لیتا ہے، چھوٹے شہروں میں دوسری کوئی نوکری اتنے پیسے نہیں دیتی، تب آن لائن کا بھی تصور نہیں تھا، باس کا فون لینڈ لائن پہ مقررہ وقت پر آتا تھا، اس کے بعد سارا دن بغیر کسی موبائلی پنچایت کے گھومنا ہوتا تھا۔