لاہور میں ایک وٹس ایپ گروپ، مالی میں ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو یا پیرس میں ایک تنہا حملہ آور، اتنی ہی تباہی پھیلا سکتا ہے جتنی پہلے بغداد میں ایک بم دھماکہ کیا کرتا تھا۔ خطرہ ختم نہیں ہوا، بلکہ بدل گیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنیوں اور حکومتوں کو نفرت انگیز اور نقصان دہ مواد سے نمٹنے کی اپنی موجودہ حکمت عملیوں پر دوبارہ کام کرنا ہو گا تاکہ اے آئی سے پیدا ہونے والے پروپیگنڈے سے نمٹ سکیں۔