وینٹی فیئر کے سابق ایڈیٹر گرے ڈن کارٹر کا کہنا ہے کہ 40 سال پہلے جی کیو میگزین میں ٹرمپ پر مضمون چھپنے کے بعد غصے میں ’ٹرمپ نے اپنے عملے کو حکم دیا کہ وہ نیویارک کے تمام نیوز سٹینڈز سے میگزین کی جتنی بھی کاپیاں ملیں، خرید لیں۔‘
قاتلانہ حملے سے بچنے کے دو برس بعد سلمان رشدی نے پہلی مرتبہ کسی باضابطہ ٹیلی ویژن انٹرویو میں اپنی آنے والی سوانح سے اقتباسات پڑھ کر سنائے جن میں انہوں نے حملے سے پہلے کے لمحات کے بارے میں بتایا۔