کیلیفورنیا کے سات افراد پر ایک جیولری ڈکیتی کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، جسے استغاثہ نے ’امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی‘ قرار دیا ہے۔
امریکی اٹارنی آفس کے مطابق تمام مردوں کا تعلق لاس اینجلس کے علاقے سے ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 میں سان فرانسسکو کے قریب برونکس سکیورٹی کمپنی کے سیمی ٹرک سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا، ہیرے، یاقوت، زمرد اور پر تعیش گھڑیاں چوری کیں۔
جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں کارلوس وکٹر میستانزا سرکادو عمر 31 سال، جازائیل پڈیلا ریسٹو (36)، پابلو راؤل لوگو لاروئگ (41)، وِکٹر ہیوگو ویلنشیا سولورزانو (60)، جارج انریک البان (33)، جیسن نیلون پریسیلا فلوریز (42) اور 36 سالہ ایڈوارڈو میسیاس ایبارا شامل ہیں۔
استغاثہ کے مطابق، میستانزا، لوگو اور البان نے جولائی 2022 میں سان میٹیو، کیلیفورنیا میں ہونے والی جیولری نمائش کے بعد برونکس کے ٹرک کا پیچھا کیا۔ پھر ان میں سے چھ افراد نے ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے اسے لیبیک، کیلیفورنیا کے ایک آرام گاہ پر جا لیا، جہاں استغاثہ کے دعوے کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر ٹرک کو توڑ کر 24 بیگ زیورات چرا لیے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے اس وقت رپورٹ کیا تھا کہ 11 جولائی 2022 کو صبح دو بجے کے قریب ٹرک کے گارڈز کو معلوم ہوا کہ ٹرک کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکی اٹارنی آفس نے بتایا کہ پولیس نے 16 جون کو تلاش وارنٹ کے تحت چھاپے مارے اور کچھ مسروقہ جیولری برآمد کی۔
دو افراد منگل کو وفاقی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پڈیلا پہلے ہی ایریزونا کی جیل میں چوری کے ایک مقدمے میں قید ہے۔
استغاثہ نے مزید بتایا کہ میستانزا، پڈیلا، لوگو اور ویلنشیا پر الزام ہے کہ انہوں نے دو مارچ 2022 کو سام سنگ الیکٹرانکس کی اشیا چرائیں جن کی مالیت دو لاکھ 40 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔
یہی گروپ اور البان پر ایک باکس ٹرک ڈرائیور کو چاقو کے زور پر لوٹنے اور 57 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے ایپل ایئر ٹیگز چرانے کا بھی الزام ہے۔
اشتغاثہ نے مزید یہ دعویٰ کیا کہ، مئی 2022 کے آس پاس ان میں سے کچھ افراد نے کامیابی سے 14 ہزار ڈالر مالیت کے سام سنگ الیکٹرانکس بھی چرا لیے۔
دی انڈیپنڈنٹ کو ان افراد کے وکلا کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔
© The Independent